اشرف خان : انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 283.87 روپے سے بڑھ کر 283.90 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284 روپے 75 پیسے پر ہی برقرار رہا، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے اضافے سے 308 روپے، امارتی درہم 20 پیسے اضافے سے 78 روپے، سعودی ریال 20 پیسے بڑھ کر 76 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 1 روپے کمی سے 359 روپے کا ہوگیا۔