اہم پی پی رہنما کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

اہم پی پی رہنما کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) پیپلز پارٹی رہنما سید شہزاد شاہ جیلانی نے اپنےسیاسی مستقبل کا فیصلہ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

 سید شہزاد شاہ نے ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن کی موجودگی میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ سید شہزاد شاہ سابق وفاقی وزیر سید پرویز علی شاہ جیلانی کے بیٹے اور سابق رکن قومی اسمبلی سید جاوید علی شاہ جیلانی کے بھتیجے ہیں۔

 سید شہزاد شاہ  کے مطابق وہ خیرپور میں ن لیگ کو مضبوط کریں گے۔ 

Ansa Awais

Content Writer