اے این ایف کی 12 کارروائیاں، 1416 کلو منشیات برآمد، 12 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی 12 کارروائیاں، 1416 کلو منشیات برآمد، 12 ملزمان گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف 12 مختلف کارروائیوں کے دوران 1416 کلو منشیات برآمد کر کے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد میں بس میں سوار 3 ملزمان سے 500 گرام چرس اور 3 کلو افیون برآمد کی گئی۔ترجمان نے بتایا ہے کہ آر سی ڈی روڈ پر کوئٹہ سے کراچی کی بس میں 3 ملزمان سے 18 کلو چرس برآمد کی گئی۔رنگ روڈ پشاور سے گاڑی اور رکشہ سے مجموعی طور پر 2 ملزمان سے 48 کلو چرس برآمد کی گئی۔روات میں گھر سے 3 کلو ہیروئن، 1 کلو 370 گرام آئس اور 7 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔

پشین میں یارو چوک کے قریب سے گاڑی سے 950 کلو چرس برآمد کر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جامشورو ٹول پلازہ سکھر کے قریب گاڑی سے 55 کلو چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔کراچی میں شیرشاہ کے قریب سے ملزم سے 54 کلو چرس برآمد کی ہے۔خیبر کے غیر آباد علاقے میں 2 مختلف کارروائیوں میں 105 کلو 500 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔

میٹھا خان میں کوہاٹ کے قریب سے اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 10 کلو 800 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔قلعہ عبداللّٰہ کے غیر آباد علاقے سے جھاڑیوں میں چھپائی گئی 160 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

اے این ایف کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer