عمران خا ن کااسی ماہ اسمبلیوں سے نکل جانے کااعلان

Imran khan,announcement,Assembly,this month,City42
کیپشن: Imran khan,File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عمران خا ن کااسی ماہ اسمبلیوں سے نکل جانے کااعلان ،چیئر مین پی ٹی آئی نے ایک بار پھر اداروں کیلئے سخت زبان استعمال کی ، کہا سب جانتے ہیں ایک طاقتور شخصیت نے انہیں این آر او ٹو دیا،اسٹیبلشمنٹ سے پوچھتاہوں اب آپ کوفکر نہیں ہے کہ ملک کدھر جارہاہے۔

عمران خان نے ایک بار پھر ڈیفالٹ کی کہانی دہرادی،کہایہ حکومت جتنی دیر رہے گی، ملک میں معاشی بحران رہے گا،سیاسی استحکام تک معاشی استحکام نہیں آسکتا۔عمران خان کی گھڑی کے معاملے پر میڈیاپر تنقید ،کہتے ہیں میری گھڑی میری مرضی گھڑی پر شور مچایاہواہے ،میری گھڑی تھی ،اسے بیچوں یارکھوں ۔چینلزمہنگائی پر بات کرنے کی بجائے گھڑی کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔