ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ن لیگ کے اہم رہنما اور سابق صوبائی وزیر کے گھر پر دستی بم سے حملہ

Pmln,former,monister,attack,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پشاور کے علاقے گلبہار میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر جاوید خان کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیاہے۔

پولیس کے مطابق گلبہار میں لیگی رہنما اور سابق صوبائی وزیر کے گھر پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے، پولیس کاکہناہے کہ دستی بم گھر کی چھت پر گر گیاجو خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا،پولیس کا مزید کہناہے کہ دستی بم کو بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنادیا،پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔