تحریک انصاف نے عوامی نیشنل پارٹی کی بڑی وکٹ گرادی

ANP-PTI
کیپشن: ANP-PTI
سورس: google
تحریک انصاف نے عوامی نیشنل پارٹی کی بڑی وکٹ گرادی
ANP-PTI
تحریک انصاف نے عوامی نیشنل پارٹی کی بڑی وکٹ گرادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور بلور خاندان کے سیاسی وارث غضنفر بلور نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات میں غضنفر بلور نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، اس موقع پر تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش بھی موجود تھے، غضنفر بلور مرحوم بشیر بلور اور سابق وفاقی وزیر غلام بلور کے بھتیجے ہیں۔

 ترجمان عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخواہ نے کہا کہ غضنفربلور غیر سیاسی ہیں،اے این پی میں شامل بلورخاندان پارٹی کےساتھ ہے، عوامی نیشنل پارٹی کے کسی اہم عہدے پر موجود نہ تھے اور نہ ان کو کوئی ذمہ داری دی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی میں شامل بلور خاندان آج بھی پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں، عوامی نیشنل پارٹی سے جب تعلق ہی نہیں تو حکمران جماعت تصاویر نکال کر خود کو دھوکہ دے رہے ہیں، غضنفر بلور کو اگر کوئی عہدہ پاکستان تحریک انصاف میں مل رہا ہے تو ہماری طرف سے نیک خواہشات ہیں۔

 دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ غضنفر بلور پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز کے سرکردہ رہنما بھی ہیں، وہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 5 دہائیوں کی وابستگی میں بلور خاندان کے اہم فرد نے پہلی مرتبہ عوامی نیشنل پارٹی چھوڑی ہے۔