عرفان ملک: غربت ، مہنگائی ، عدم برداشت اور محبت میں ناکامی سمیت دیگر وجوہات پر لاہور شہر میں خودکشی کی واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا، ہسپتالوں میں خودکشی کے بعد آنے والے افراد کی رپورٹ میں ہولناک انکشاف سامنے آگئے۔
رواں سال میں حالات سے دلبرداشتہ ہو کر لاہور شہر کے سرکاری ہسپتال میں 1000 سے زائد افراد خودکشی کر کے زیر علاج رہے جن میں 326 افراد موت کی وادی میں چلے گئے ، سب سے زیادہ خودکشی کے واقعات سروسز ہسپتال میں رپورٹ ہوئے ، تعداد475 رہی ۔ میو ہسپتال میں خودکشی کے 356 افراد زیر علاج رہے، 163 ہلاک ہو گئے ۔جناح ہسپتال میں خودکشی کے بعد 146 افراد کو لایا گیا ، 85 جانبر نہ ہو سکے ۔ جنرل ہسپتال میں 84 افراد موت کو گلے لگا کر پہنچے ، 74 ہلاک ہوئے۔
رواں سال میں 1070 افراد نے موت کو گلے لگایا، رواں سال 326 افراد خودکشی کے باعث موت کی وادی میں چلے گئے۔ ہسپتالوں میں علاج معالجے کے بعد 744 افراد کو بچا لیا گیا۔