نوجوان خاتون سےپرس چھین کر فرار،ویڈیو وائرل

نوجوان خاتون سےپرس چھین کر فرار،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری : ہربنس پورہ میں راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ , جی ون مارکیٹ جوہرٹاون کے صدرحاجی اشفاق احمد کی بہن کے ساتھ واردات کی سی سی ٹی وی منظرعام پرآ گئی.


تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے پہلے خواتین کی ریکی کی اور پھر موقع ملتے ہی خاتون سے پرس چھین کر فرار ہو گیا ۔واردات کی سی سی ٹی وی میں موٹرسائیکل سوار ڈاکووں کو خواتین کی ریکی کرتے دیکھا جاسکتا جو کہ موٹرسائیکل پر سوار تیزی کے ساتھ خواتین سے پرس چھین کر فرار ہوجاتاہے ۔حاجی اشفاق کا کہنا ہے کہ خواتین شاپنگ کرنے کے لئے مارکیٹ جا رہی تھی کہ راہزنی کی واردات ہو گئی جس کی درخواست تھانہ ہربنس پورہ جمع کروادی گئی ہے مگر پولیس نے نہ واردات کا مقدمہ درج کیا اور نہ ہی سی سی ٹی وی کے باوجود ملزم کو گرفتار کیا جا سکا ہے ۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer