کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کیلئے دلچسپ حکم آگیا

کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کیلئے دلچسپ حکم آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کیلئے دلچسپ حکم آگیا ۔

کورونا سے بچاؤ کیلئے ہر شخص کو لازمی احتیاط کرنی چاہئے ۔مختلف ممالک میں مختلف ادارے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے مختلف اور دلچسپ ہدایات جاری کرتے رہتے ہیں۔گزشتہ روز چین کی ایک ہوائی کمپنی نے اپنے سٹاف کو دلچسپ قسم کی ہدایات دی ہے، کمپنی نے جہاز کے کریو ممبران سے کہا ہے کہ ماسک کے ساتھ ڈائپرز  بھی ضرور پہنیں کیونکہ جہاز میں موجود واش روم بھی کورونا وائرس پھیلانے کا باعث بن سکتا ہے۔

  تفصیلات کےمطابق چینی کی ہوائی کمپنی کی جانب سے کریو ممبرز کو ڈسپوزایبل نیپی، ماسک، گلوز اور ڈائپر پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ چین کے ماہرین صحت کا خیال ہے کہ پبلک مقامات پر موجود واش رومز بھی کورونا وائرس پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں۔ چین کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سبھی کریو ممبران کو مختلف ممالک کی فلائٹس کے دوران ماسوائے ایمرجنسی کے جہاز کا واش روم استعمال کرنے سے سختی سے منع کیا ہوا ہے۔ 

 چینی انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات کےمطابق ایک ملک سے دوسرے ملک تک راستے میں کریو ممبر نے واش روم استعمال نہیں کرنااور ماسک سمیت ڈائپرز تک سب کچھ پہن کر رکھنا ہے اور مقررہ جگہ پر پہنچنے کے بعد ڈسپوز کرنا ہے۔چینی انتظامیہ کے مطابق کریو ممبران کو اس نئے حکنامہ پر اگلے سال مارچ تک عمل درآمد کرنا بہت ضروری ہے۔کیونکہ وہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے ہر قیمت پر روکنا چاہتے ہیں۔ چین نے یہ سختی اس لئے نافذ کی ہے کیونکہ گزشتہ دنوں ایک خاتون کو کورونا وائرس ہوا تو تحقیق کے بعد پتا چلا کہ اس نے جہاز کا واش روم استعمال کیا تھااور واش روم استعمال کرنے کی وجہ سے اسے کورونا وبا نے خاتون کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer