ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوگر ملز کی سیلز، پروڈکشن کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

شوگر ملز کی سیلز، پروڈکشن کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کیلئے موبائل ایپ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) ایف بی آر کے لارج ٹیکس پیئر یونٹ نے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے شوگر ملز کی سیلز اور پروڈکشن کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کیلئے موبائل ایپلی کیشن تیار کرلی۔" شوگر پروڈکشن مانیٹرنگ ایپ" کے ذریعے 17 شوگر ملز کی مانیٹرنگ شروع کردی گئی۔

ایل ٹی یو کی ٹیمیں شوگر ملز میں ٹرالیوں کی آمد ورفت، گنے اور چینی کے بیگز کے سٹاک کی مانیٹرنگ کرکے موبائل ایپ کے ذریعے تصاویر اور ڈیٹا کنٹرول روم کو بھجوائیں گی، موبائل ایپ کے ذریعے شوگر ملز کی مجموعی پیداوار کے ساتھ سیلز کا آن لائن ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔

 چیف کمشنر ایل ٹی یوعاصم مجید خان،کمشنر شبیہہ الاعجاز،ایڈیشنل کمشنررافعہ الیاس اعوان ،ڈپٹی کمشنر اعصام انور کھوکھر ، چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور، ڈی جی آئی ٹی آپریشنز فیصل یوسف، برہان رسول، عادل اقبال اور خرم مشتاق بھی ایپ تیار کرنے والوں شامل تھے۔

چیف کمشنر ایل ٹی یو عاصم مجید خان کا کہنا تھا کہ شوگر پروڈکشن مانیٹرنگ ایپ کے ذریعے چینی کی مجموعی پیداوار کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا، موبائل ایپ کے ذریعے سیلز ٹیکس محصولات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer