(عثمان علیم) لاہور سمیت پنجاب بھر میں یونین کونسل نظام ختم، پنجاب بھر کے چیف افسر کو شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ پر فوری عمل درآمد کروانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بلدیات پنجاب احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت ٹاؤن ہال میں اہم اجلاس ہوا، جس میں چیف افسروں کو شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ پر فوری عملدرآمد کروانے کے احکامات دیئے گئے اور یونین کونسل کا نظام ختم کر دیا گیا، تمام یونین کونسلز کے افسر اب میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ماتحت ہوںگے، پنجاب لوکل گورنمنٹ کا سارا نظام ڈیجٹیلائزڈ ہو گا۔
اس موقع پر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہنا تھا کہ تعمیر و ترقی کے ٹینڈرنگ کے عمل میں شفافیت، ادائیگیاں اور وصولیاں آن لائن کریں گے، ایڈمنسٹریشن ڈھانچہ بنا دیا گیا ہے، جلد قوانین پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اثاثہ جات کی نئے قانون کے مطابق لسٹیں بنائی جائیں گی، حدود اربع کا تعین کر دیا گیا، جلد عملدرآمد کروایا جائے گا۔