ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں 12 اگست کو مقدمات کی سماعت کے لیے کاز لسٹ جاری کردی گئی، جس کے تحت چیف جسٹس عالیہ نیلم سمیت 15 ججز کی عدالتوں میں کیسز مقرر کیے گئے ہیں۔
کاز لسٹ میں لاہور ہائیکورٹ کے 10 نئے تعینات ہونے والے ججز بھی شامل ہیں۔ موسم گرما کی تعطیلات کے باعث مخصوص کیٹیگری کے ارجنٹ نوعیت کے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔
جسٹس شاہد کریم، جسٹس صادق محمود خرم اور جسٹس سید احسن رضا کاظمی کی عدالتوں میں مقدمات سماعت کے لیے مقرر ہیں اسی طرح جسٹس طارق محمود باجوہ، جسٹس غلام سرور نہنگ اور جسٹس محمد اجمل خان زاہد کی عدالتوں میں بھی کیسز کی سماعت ہوگی۔
کاز لسٹ کے مطابق جسٹس امیر عجم ملک، جسٹس شیریں عمران، جسٹس اسد علی باجوہ، جسٹس محمد امجد پرویز اور جسٹس خالد بن عزیز کی عدالتوں میں بھی مقدمات مقرر کیے گئے ہیں۔
جسٹس منور اقبال دوگل، جسٹس سید فرہاد علی شاہ اور جسٹس عثمان غنی راشد چیمہ کی عدالتوں میں بھی 12 اگست کو کیسز کی سماعت ہوگی۔