سٹی 42: لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں پولیس کی حراست کے دوران ہلاک ہونے والی دو خواتین انمول اور آمنہ کی تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹس سامنے آگئی ہیں،جن میں جسم پر تشدد کے کوئی آثار نہیں ملے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹس کے مطابق دونوں خواتین کے پھیپھڑوں پر سیاہ دھبے پائے گئے جبکہ ان کے دل کلاٹس سے بھرے ہوئے تھےجبکہ دونوں خواتین کے جگر، گردے اور معدے مکمل طور پر صحت مند پائے گئے۔
پوسٹ مارٹم کے دوران دونوں کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ملا، جبکہ ہلاکت کے دو روز بعد پوسٹ مارٹم کیا گیا پوسٹ مارٹم کرنے والے میڈیکل بورڈ کے تمام ارکان کی حتمی رائے کے بعد رپورٹ کے نتائج مکمل کیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دونوں خواتین کی موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے خون اور جسمانی اعضا کے نمونے ہسٹوپتھالوجی ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔