ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ملک بھر میں غیر فعال لائسنس رکھنے والے ڈاکٹرز  کیلئےپی ایم ڈی سی کا الرٹ جاری

 ملک بھر میں غیر فعال لائسنس رکھنے والے ڈاکٹرز  کیلئےپی ایم ڈی سی کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نےلائسنس کی معیاد ختم ہونے والے ڈاکٹرز کے لیے الرٹ جاری کردیا۔

 پی ایم ڈی سی کے مطابق لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 پی ایم ڈی سی کا کہنا ہےکہ 6 ماہ میں تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے۔

 اس کے علاوہ کلینیکل پریکٹس کرنے والے ڈاکٹرز کے لیے لائسنس کا فعال ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔