عابد چودھری: بھاٹی گیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پارک میں چھپے موٹر سائیکل چور گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان شہر کے مختلف مقامات پر موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرتے تھے اور شہریوں کی موٹر سائیکلیں چوری کرکے فرار ہو جاتے تھے۔ گرفتاری کے دوران ملزمان نے فرار ہونے کی ناکام کوشش بھی کی۔
ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عارف اور عرفان کے نام سے ہوئی، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ایس پی سٹی عاطف امیر نے ایس ایچ او بھاٹی گیٹ علی نقی اور پولیس ٹیم کو بروقت کارروائی پر شاباش دی۔