ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائیوں کے احکامات جاری

اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائیوں کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی جانب سے اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائیوں کے احکامات جاری کردیے گئے۔ 

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں، رواں سال مقررہ حد رفتار سے تجاوز پر 95 ہزار سے زائد شہریوں کو  چالان ٹکٹ جاری، رواں سال اوور سپیڈنگ کے خلاف کاروائیوں میں 97 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ موٹر سائیکل گاڑیاں اور کمرشل گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔  اسکے علاوہ حد رفتار کا تعین کرنے کے لیے سپیڈ گن  کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ سیف سٹی کیمروں سے اوور سپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔  

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ اوور سپیڈنگ کرنیوالے اپنے ساتھ دوسروں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں، حادثات کی روک تھام کے لیے سپیڈ چیکنگ کیمروں کا استعمال ضروری ہے، تیز رفتاری کیخلاف کاروائی سے حادثات میں واضح کمی واقع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح عوام کے سفر کو آسان اور محفوظ بنانا ہے،   قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ٹریفک پولیس بہترین اقدامات کر رہی ہے ۔