سٹی 42 : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 282.47 روپے سے کم ہوکر 282.45 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 284.90 روپے پر برقرار رہا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 50 پیسے مہنگا ہوکر 332.15 روپے، برطانوی پاؤنڈ 46 پیسے مہنگا ہوکر 383.64 روپے، یو اے ای درہم 5 پیسے اضافے سے 77.60 روپے پرآگیا۔ اسکے علاوہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 3 پیسے کمی سے 75.88 روپے پر آگیا۔