ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر نے گریڈ 17 کے کسٹمز اپریز طارق کھوکھر کو ملازمت سے برخاست کر دیا

ایف بی آر نے گریڈ 17 کے کسٹمز اپریز طارق کھوکھر کو ملازمت سے برخاست کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گریڈ 17 کے کسٹمز اپریز طارق کھوکھر کو ملازمت سے برخاست کر دیا ہے۔

 ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ طارق کھوکھر مستقل ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے جبکہ ان کی بیرون ملک رخصت 2023 میں ختم ہو چکی تھی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق طارق کھوکھر کے خلاف متعدد بار انضباطی کارروائی کی گئی اور انہیں شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے گئے تھے تاہم وہ ڈیوٹی پر واپس نہ آئے۔ اس کے بعد چیئرمین ایف بی آر نے طارق کھوکھر کو ملازمت سے برخاست کرنے کا حکم جاری کیا۔