ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعتراضات کے باوجود "کینال شپ ریسٹورنٹ" منصوبہ منظور

اعتراضات کے باوجود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے اعتراضات اور تحفظات کے باوجود لاہور کینال شپ ریسٹورنٹ منصوبہ بالآخر منظوری حاصل کر گیا ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق منصوبہ ابتدائی طور پر 35 کروڑ روپے میں مکمل ہونا تھا تاہم اب اس کی لاگت بڑھا کر 54 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ منصوبے کا ڈیزائن نیسپاک کی اسٹڈی کے بعد تبدیل کیا گیا، جس کے بعد صوبائی حکومت نے اس کی منظوری دی۔
اب اس منصوبے کے لیے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) کو سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کی جائے گی جبکہ پی اینڈ ڈی بورڈ فنڈز کی بندوبست کرے گا۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی بورڈ نے اس منصوبے پر ماضی میں متعدد اعتراضات اٹھائے تھے۔ ان اعتراضات میں منصوبے کو غیر موزوں اور مہنگا قرار دینا، فی نشست 40 لاکھ روپے کی لاگت کو فنڈز کا ضیاع قرار دینا اور  5 کروڑ روپے کے پُل اور 1 کروڑ 5 لاکھ روپے کے سیلفی پوائنٹ پر اعتراض  شامل تھے۔

اب منظوری کے بعد منصوبے پر اضافی لاگت کے ساتھ کام شروع ہوگا، پی ایچ اے کو سپلیمنٹری گرانٹ دی جائے گی اور  منصوبے کے فنڈز کا بندوبست پی اینڈ ڈی بورڈ کرے گا۔