ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل کے ٹارگٹڈ حملے میں قطری نیوز چینل کا صحافی اپنے 4ساتھیوں سمیت شہید

اسرائیل کے ٹارگٹڈ حملے میں قطری نیوز چینل کا صحافی اپنے 4ساتھیوں سمیت شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :اسرائیلی افواج کا ایک اور مہلک وار، قطر ی نیوز چینل کے  معروف صحافی انس الشریف اپنے 4 صحافتی ساتھیوں سمیت غزہ میں شہید ہو گئے۔

 غزہ کے الشفاء ہسپتال کے مطابق 28 سالہ انس الشریف اور ان کے ساتھیوں کو ہسپتال کے مرکزی دروازے کے قریب اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ صحافیوں کے لیے لگائے گئے ایک خیمے میں موجود تھے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ممکنہ طور پر ٹارگٹڈ اسٹرائیک تھا۔

 شہادت پانے والوں میں قطری چینل کے رپورٹر محمد قریقیہ، کیمرا مین ابراہیم ظاہر اور میڈیا ورکر محمد نوفل شامل ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق انس الشریف نے شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری، انسانی بحران اور جنگی جرائم کی وسیع کوریج کی تھی، جس کے بعد سے انہیں مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں۔

 اسرائیلی فوج نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے انس الشریف پر الزام لگایا ہے کہ وہ مبینہ طور پر حماس کے ایک سیل کی سربراہی کر رہے تھے تاہم اس دعوے کے شواہد تاحال منظرِ عام پر نہیں لائے گئے۔

 ذرائع کے مطابق انس الشریف ان صحافیوں میں شامل تھے جو غزہ میں جاری تباہی کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے دن رات مصروف تھے۔

 واضح رہے کہ 22 ماہ میں 662 فلسطینی کھلاڑیوں اور سپورٹس عہدیداران کو شہید کردیاگیا  ۔