ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 خاتون سےزیادتی کے الزامات، بھارتی کرکٹر پر پابندی لگا دی گئی

 خاتون سےزیادتی کے الزامات، بھارتی کرکٹر پر پابندی لگا دی گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:خاتون سے زیادتی کے الزامات کے معاملے پر بھارتی کرکٹر یش دیال پر پابندی لگا دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر یش دیال کے لیگ کھیلنے پر پابندی لگائی گئی ہے، وہ یو پی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا حصہ نہیں ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یش دیال کا گورکھپور لائنز کے ساتھ معاہدہ تھا لیگز 17 اگست سے شیڈولڈ ہے۔

یش دیال رواں برس آئی پی ایل جیتنے والی رائل چیلنجر بنگلورو کا حصہ تھے، ان کے خلاف خاتون کے الزامات کے بعد کیس درج ہے، یش دیال کے خلاف جے پور میں بھی ایک کیس درج ہے۔

اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھارتی کرکٹر پر لیگ کھیلنے کے لیے پابندی لگائی ہے۔