ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم ڈی کیٹ27 اگست کو منعقد ہو گا، 11 شہروں کیلئے ہائی الرٹ جاری

MD CAT Test will be held on August 27, High Alert for eleven cities in Punjab, city42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت مجید: پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ کا انعقاد،محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر نے لاہور سمیت گیارہ شہروں کیلئے ہائی الرٹ جاری کر دیا اور اس سلسلے میں مراسلہ بھی جاری کردیا۔
پنجاب حکومت کے مراسلہ کے مطابق شہروں کے سی ای اوز ہیلتھ کو کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے 24 گھنٹے تیار رہنے کی ہدایت جبکہ ایم ڈی کیٹ کے دوران ڈاکٹروں، نرسوں، پیرامیڈیکس، مددگار عملے اور ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹیسٹ کے دوران فول پروف میڈیکل کور فراہم کیا جائے۔

صوبے کے گیارہ شہروں میں ایم ڈی کیٹ کے دوران سرکاری ہسپتال بھی ہائی الرٹ پر رہیں گے،ایم کیٹ کے بہتر انعقاد کیلئے میڈیکل اداروں کے وائس چانسلرز اور پرنسپلز کو ریجنل انچارج نامزد کردیا گیا جبکہ تمام امتحانی مراکز پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور عملہ صبح 8 سے سہ پہر 3 بجے تک موجود رہے گا۔

پنجاب میں ایم ڈی کیٹ 27 اگست کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ہوگا اور ایم ڈی کیٹ گیارہ شہروں میں قائم 32 مراکز پر لیا جائے گا۔