مجھے وہ شخص آخر کار مل گیا ، وائرل تصویر پر فیروز خان کا ردعمل آ گیا

مجھے وہ شخص آخر کار مل گیا ، وائرل تصویر پر فیروز خان کا ردعمل آ گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکار فیروز خان نے اداکارہ نجیبہ فیض کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں اپنی دوست قرار دیا ہے۔

فیروز خان اور اداکارہ نجیبہ فیض کے معاملے کا سلسلہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک اسکرین شاٹ سے شروع ہوا جس میں ایک مداح نے اداکار سے کہا 'آپ کو نہیں لگتا کہ اب آگے بڑھ جانا چاہیے اور ایک نئی انسان کے ساتھ زندگی کی شروعات کرنی چاہیے؟‘

مداح کے سوال پر فیروز خان نے جواب دیا تھا کہ ' 'سفر بہت پہلے شروع ہوا تھا، مجھے وہ شخص آخر کار مل گیا ہے، دیکھتے ہیں میں آگے کیا کرتا ہوں'۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-08-11/337108_4252141_updates.jpg

بعد ازاں اداکار نے تصدیق کی تھی کہ وہ حقیقتاً دوسری شادی کے لیے لڑکی کی تلاش میں ہیں اور وہ ایک دو نہیں بلکہ اس سے زائد شادیوں کے حق میں ہیں۔اس کے بعد فیروز اور نجیبہ کی سوشل میڈیا پر سیروتفریح کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس میں دونوں کو کہیں ایک ہی بیگ پکڑے گھومتے پھرتے دیکھا گیا تو کہیں نجیبہ فیروز کیلئے لفٹ کا دروازہ پکڑے دیکھی گئیں۔ان وائرل ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین نے فیروز کے تبصرے سے ملاکر نجیبہ کو ان کی نئی محبت تو کہیں ان کی زندگی کا آنے والا ساتھی قرار دیا تھا۔

تاہم اب اس معاملے کو سنجیدہ لیتے ہوئے فیروز خان نے اپنے اور نجیبہ فیص کے رشتے کو دوستی کا نام دیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer