حکومت کا پینشن اصلاحات ختم کرنے کا اعلان

حکومت کا پینشن اصلاحات ختم کرنے کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شدید مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے بیک وقت تنخواہ اور پینشن دونوں نکالنے کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ 

 اعلیٰ عہدیداروں کے شدید دباؤ کے تناظر میں پی ڈی ایم حکومت کو اعلان کردہ پینشن اصلاحات سے پیچھے ہٹنا پڑا۔ پینشن اصلاحات  کے تحت گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے دوبارہ بھرتی ہونے والے ملازمین سے کہا گیا تھا کہ وہ تنخواہ یا پینشن کی فراہمی کیلئے ایک پیکج کا انتخاب کریں۔ 

 اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق ان تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے جس کے تحت معاوضے اور تنخواہ کے ڈھانچے میں اضافے کیلئے انتظامی ادائیگی (ایم پی) اسکیل میں نظر ثانی کی جائے گی کیونکہ حال ہی میں آخری سبکدوش ہونے والی حکومت نے ریگولیٹری اداروں میں سے ایک میں اعلیٰ عہدے پر ایک ریٹائرڈ اہلکار کی تقرری کی منظوری دی۔ 

Ansa Awais

Content Writer