(علی ساہی)ڈی آئی جی ٹریفک ہیڈکوارٹر عمران احمد نے جشن آزادی کے حوالے سے تمام چیف ٹریفک افسران کو ہدایات جاری کر دیں۔
ڈی آئی جی نے سی ٹی اولاہورکو14اگست کے موقع پرتاریخی مقامات اورچڑیاگھرکےباہرٹریفک کی روانی یقینی بنانے جبکہ ون ویلنگ کرنے والوں کو جیل بھیجنے کی ہدایت جاری کردیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک نے پنجاب بھر کے مکینکوں کو خبردار کر دیاہےکہ موٹرسائیکلوں کو آلٹر کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کر کے جیل بھیجا جائے گا۔چودہ اگست کے تقدس کو برقرار رکھتے ہوئے منایا جائےاوروالدین بھی اپنے بچوں کوان حرکتوں سے بازرکھیں۔
انہوں نے کہا کہ مری میں رش کی وجہ گنجائش سے زیادہ گاڑیوں کا ایک دم آ جانا ہے لہذا عوام سے گزارش ہے چھٹیوں میں مری کا رخ نہ کریں۔ڈی آئی جی نے مزہد کہا ریکارڈ یافتہ ون ویلرز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا آغاز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔