اداکارائیں میری کامیابیوں سے حسد کرتی ہیں، ریشم

اداکارائیں میری کامیابیوں سے حسد کرتی ہیں، ریشم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کینٹ(زین مدنی ) اداکارہ ریشم  کا کہنا ہے کہ بعض اداکارائیں میری کامیابیوں سے حسد کرتی ہیں ،مجھے ان کی قطعی کوئی پرواہ نہیں۔
اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ بعض اداکارائیں میری کامیابیوں سے حسد کرتی ہیں لیکن مجھے ان کی قطعی کوئی پرواہ نہیں، میں نیک نیتی سے اپنے کام پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہوں او راسکا مجھے ثمر بھی مل رہا ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ کوئی انسان کسی کو عزت او رمقام نہیں دے سکتا یہ صرف خدا کی ذات ہے جو ذرے کو آفتاب بنا دیتی ہے ۔ میں اپنے تمام فنکار ساتھیوں کی عزت کرتی ہوں اور ان کی شاندار پرفارمنس پر ان کو مبارکباد بھی دیتی ہوں ۔جیو اور جینے دو میرا فلسفہ ہے اور اگر ہم اس پر کاربند ہو جائیں تو اس ملک کے مسائل بڑی حد تک کم ہو سکتے ہیں ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer