(سٹی 42) مریم نواز کی نیب پیشی پرپولیس اور لیگی کارکنوں درمیان جھڑپیں ہوئیں اور دونوں جانب سےپتھراؤبھی ہوا۔مریم نواز کی گاڑی پرپتھرلگےجس سےشیشہ ٹوٹ گیا، حکومت نے الزام لگایا کہ لیگی کارکن پتھرساتھ لائے، مریم نوازنےالزام مستردکردیا لیکن پتھر کون لایا؟
حکومت نے الزام عائد کیا کہ مریم نواز اور ان کے کارکن اپنے ساتھ پتھر لے کرآئے۔ مریم نواز نےحکومتی الزام کومسترد کرتےہوئے سوال اٹھایا، کیاوہ خود ہی اپنی گاڑی پرپتھربرسائیں گی؟
Police attacking my car. Imagine if it were not a bullet proof vehicle. Shame. pic.twitter.com/VtQLJlXFhr
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 11, 2020
سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے ردعمل دیتےہوئےکہا، یہ پتھراؤ پلانٹڈ تھا۔صدر ن لیگ شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نےمریم نوازکی گاڑی پر پتھراؤ اور لیگی کارکنوں پر تشدد کی شدید مذمت کی۔
Condemn the unnecessary use of force, teargas & stone pelting on @MaryamNSharif & her party workers by police in Lahore today.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) August 11, 2020
قبل ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی ،ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نیب کے طلب کیے جانے پر پیش ہوئیں،پیشی کے دوران کارکنوں میں دھکم پیل ، مریم نواز ن لیگی کارکنوں کے ساتھ جاتی امرا سے نیب آفس لاہور کیلئے روانہ ہوئیں۔ مریم نواز کے نیب آفس کے باہر پہنچتے ہی حالات کشیدہ ہوگئے،پولیس اور ن لیگی کارکنوں میں پتھرائو سے مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔