ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احاطہ عدالت میں قتل،چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا،آئی جی سے رپورٹ طلب

احاطہ عدالت میں قتل،چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا،آئی جی سے رپورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف :، چیف جسٹس لاہور  ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے احاطہ عدالت میں قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب سے چار روز میں رپورٹ طلب کرلی۔


 
چیف جسٹس لاہور  ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے عدالتوں کی ناقص سکیورٹی بارے اظہارِناراضگی کیا ہے ۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی ہدایت پر رجسٹرار بہادر علی خان نے آئی جی پنجاب کو مراسلہ لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتوں کی ناقص سکیورٹی کا ذمہ دار کون ہے؟ اب تک کیا ایکشن لیاگیا ، تفصیلی رپورٹ بھجوائی جائے۔آئی جی پولیس سے پورے پنجاب کی عدالتوں کی سکیورٹی بارے کئے گئے اقدامات کی بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے سیشن کورٹ میں قتل کیساتھ پتوکی میں فائرنگ کےواقعہ کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

 دوسری جانب چیف جسٹس لاہو ر  ہائیکورٹ محمد قاسم خان سےڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور محمد اعظم سرویا  نے ملاقات  کی ہے، ملاقات کے دوروان عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات اور عدالتوں کی سکیورٹی کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔


نئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور محمد اعظم سرویا عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد لاہور ہائیکورٹ آئے جہاں انہوں نے پہلے رجسٹراز ہائیکورٹ سے پھر چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ اور سیشن جج ایچ آر ہائیکورٹ بھی موجود تھے ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں عدالتوں میں زیر سماعت اور زیر التوا مقدمات اور دس اگست کے روز احاطہ سیشن کورٹ میں ہونیوالے قتل اور سکیورٹی کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیاگیا ۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے سیشن جج کو ماتحت عدالتوں کی سکیورٹی مزید فول پروف بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے اظہار خیال کیا کہ عدالتوں میں ججز،وکلاء اور سائلین کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے،سکیورٹی کے معاملہ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer