ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضمانت کا حق نہیں دیا جاسکتا،ملزم کی درخواست خارج

ضمانت کا حق نہیں دیا جاسکتا،ملزم کی درخواست خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے تہرے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد افضل کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت خارج کردی ، عدالت نے قرار دیا کہ کورونا کو جواز بناکر کسی قتل کے ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیا جاسکتا ۔


لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ملزم محمد افضل کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر حکم جاری کیا،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سرفراز احمد کھٹانہ نے ملزم کا ریکارڈ پیش کیا۔وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کیخلاف تھانہ شاہ پور ضلع سرگودھا میں قتل کا مقدمہ درج ہے،ملزم پر محمد عمران،محمد عمیر اور محمد امتیاز کو قتل اور غلام مرتضی کو زخمی کرنے کا الزام ہے۔ملزم ڈیڑھ سال سے جیل میں ہے، کورونا وبا کے باعث کا ٹرائل نہیں ہو رہا۔ملزم کیخلاف شہادتیں ناکافی ہیں۔

وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سرفراز احمد کھٹانہ نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پولیس تفتیش ،میڈیکل رپورٹ اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں ملزم قصور وار ہے۔،ملزم کا ٹرائل چل رہا ہے تین گواہ بھی ہو چکے ہیں۔استدعا ہے کہ درخواست ضمانت خارج کی جائے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer