(عرفان ملک) ہنگامی آرائی کے واقعات پر قابو پانے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اینٹی رائٹ فورس کیلئے ریفریشل کورسز کا آغاز کر دیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل الرحمان کھاڑک نے اینٹی رائٹ فورس کے ریفریشل کورس کا جائزہ لیا۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ریفریشل کورس سے اینٹی رائٹ فورس کی استدعا کار میں مزید اضافہ ہو گا، اینٹی رائٹ فورس کی مدد سے پولیس بڑی ہنگامہ آرائی کے واقعات کو فوری کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔