سٹی 42: ادب لطیف کی اشاعت کے نوے سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس کی صدارت ڈاکٹر سعادت سعید نے کی
ڈاکٹر فضیلت بانو ، ڈاکٹر مختار عزمی ، ڈاکٹر شگفتہ حسین، عذرا اصغر اور ثویلہ انیس خان ،شاہد بخاری، ڈاکٹر عمر عادل، شہزاد نیئر،ڈاکٹر حمیدہ شاہین، مظہر سلیم ،ڈاکٹر سعادت سعید، صائمہ آفتاب، احمدسہیل نصراللہ ، حنا بابر اور نوید مرزا نے شرکت کی۔ادب لطیف 1935ء میں جاری ہونے والا ماہانہ علمی و ادبی مجلہ ہے۔ادب لطیف اردو زبان کے اعلیٰ نمونوں، علمی و تنقیدی مضامین کی اشاعت کا ذریعہ تھا۔
شرکا کا کہنا تھا کہ ادب لطیف پڑھ کر فرحت محسوس ہوتی ہے،اشاعت میں پاکیزہ، شگفتہ اور رومانوی اردو ادب شامل ہے۔



