ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، پرویز حسین ایمون انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر

لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، پرویز حسین ایمون انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو ایک اور بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے، کیونکہ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے بیٹر پرویز حسین ایمون کندھے کی انجری کے باعث پی ایس ایل 11 سے باہر ہو گئے ہیں۔

پرویز حسین ایمون 3 اپریل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے آصف علی سے ٹکرا گئے تھے، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔ بعد میں کروائے گئے ایم آر آئی اسکین میں ان کے کندھے کے لیگامینٹ کے پھٹنے کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام اور بحالی کا مشورہ دیا۔

طبی ماہرین کی ہدایت پر وہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے، اور اب انہیں مزید پیچیدگیوں سے بچانے کے لیے ایونٹ کے باقی میچز سے بھی باہر کر دیا گیا ہے۔

پرویز حسین ایمون نے ٹورنامنٹ میں اب تک تین میچز کھیلتے ہوئے 161.36 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے 71 رنز اسکور کیے، جن میں ملتان سلطانز کے خلاف 45 رنز کی نمایاں اننگز بھی شامل ہے۔

لاہور قلندرز انتظامیہ کی جانب سے ان کے متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد متوقع ہے۔