ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وزیرِاعظم کی ایرانی وفد سے ملاقات، امن و استحکام پر تفصیلی مشاورت

اسلام آباد: وزیرِاعظم کی ایرانی وفد سے ملاقات، امن و استحکام پر تفصیلی مشاورت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیرِاعظم شہباز شریف کی اسلام آباد میں ایرانی وفد سے ملاقات ہوئی ہے، ایرانی وفد کی قیادت محمد باقر قالیباف نے کی۔ 

  وزیرِاعظم شہباز شریف نے خطے اور عالمی امن کے لیے پاکستان کے ثالثی کردار جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان امن و استحکام پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔ اس کے علاوہ خطے کی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ   اسحاق ڈار نے اس موقع پر موجود تھے۔ اس کے علاوہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ بھی ملاقات میں شریک تھے ۔