عثمان خالد: لاہور کے قذافی اسٹیڈیم فٹ بال گراؤنڈ میں آل پاکستان انٹر بورڈز سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر کے 14 انٹر بورڈز سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔
دو روزہ سپورٹس گالا کے پہلے روز صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ایونٹ میں ایتھلیٹس 13 مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
تقریب میں چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے تعلیمی بورڈز مزمل محمود، سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن اور ڈاکٹر بدر محی الدین بھی شریک ہوئے۔
اس سپورٹس گالا کا مقصد طلبہ میں کھیلوں کے فروغ اور صحت مند سرگرمیوں کو پروان چڑھانا ہے۔