ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کے دو ججز رواں ماہ ریٹائرڈ ہوں گے

لاہور ہائیکورٹ کے دو ججز رواں ماہ ریٹائرڈ ہوں گے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ کے دو سینئر ججز رواں ماہ ریٹائرڈ ہو جائیں گے، جس کے بعد عدالت میں ججز کی تعداد مزید کم ہو جائے گی۔

ریٹائر ہونے والے ججز میں جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان 22 اپریل کو ریٹائرڈ ہوں گے۔ وہ 27 مارچ 2012 کو لاہور ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے اور اس وقت سنیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب جسٹس اسجد جاوید گھرال 29 اپریل کو ریٹائرڈ ہوں گے۔ وہ 26 نومبر 2016 کو جج لاہور ہائیکورٹ مقرر ہوئے اور اس وقت سنیارٹی لسٹ میں 13ویں نمبر پر ہیں۔

دونوں ججز کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد کم ہو کر 40 رہ جائے گی، جبکہ خالی آسامیوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہو جائے گی۔