ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کا گھی آئل  اور آٹا سستا کرنے کا مطالبہ

شہریوں کا گھی آئل  اور آٹا سستا کرنے کا مطالبہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہ ہو سکی، جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود روزمرہ استعمال کی اشیاء بدستور مہنگی فروخت کی جا رہی ہیں، جو عام آدمی کیلئے مشکلات میں اضافہ کر رہی ہیں۔

صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گھی، کوکنگ آئل اور نجی کمپنیوں کے آٹے کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہریوں نے چاول کی قیمتوں میں بھی کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچنا چاہیے اور اس کیلئے موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔