ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقبال ٹاؤن سے کمسن گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر لاپتہ

اقبال ٹاؤن سے کمسن گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر لاپتہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن سے 13 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئی، جس پر اہل خانہ نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

لواحقین کے مطابق مہک نامی بچی بدر بلاک میں مقبول احمد نامی شہری کے گھر ملازمت کرتی تھی اور رمضان المبارک کے دوران 15 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر کام شروع کیا تھا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ چند ہفتوں بعد جب وہ بچی سے ملنے گئے تو انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جس پر ان کے شکوک میں اضافہ ہوا۔ لواحقین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بچی کو نقصان پہنچایا گیا ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان نے مقدمہ درج کروانے کے لیے اقبال ٹاؤن پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور امکان ہے کہ بچی خود ہی گھر سے چلی گئی ہو، تاہم تمام پہلوؤں سے معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔