ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی سدرن کا بڑا فیصلہ،صنعتی شعبے کیلئے 24 گھنٹے گیس بندش کا اعلان

سوئی سدرن کا بڑا فیصلہ،صنعتی شعبے کیلئے 24 گھنٹے گیس بندش کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسیم افتخار:سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی کمی کے باعث صنعتی شعبے کیلئے گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایس ایس جی سی کے سسٹم میں گیس کی قلت کے پیش نظر لائن پیک مینجمنٹ اور گیس پریشر کو بہتر بنانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق تمام صنعتی صارفین، بشمول کیپٹو پاور پلانٹس، کو گیس کی فراہمی اتوار صبح 8 بجے سے پیر صبح 8 بجے تک، یعنی 24 گھنٹوں کیلئے بند رہے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد گیس کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا اور گھریلو و دیگر ترجیحی صارفین کو بہتر پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کمپنی اپنے صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ گیس کی فراہمی کا نظام جلد معمول پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

صنعتی حلقوں نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی بندش سے پیداواری سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔