ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاحوں کیلئے خوشخبری،   کرایوں میں اضافہ واپس لینے کا اعلان

سیاحوں کیلئے خوشخبری،   کرایوں میں اضافہ واپس لینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ثمرہ  فاطمہ:ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب(ٹی ڈی سی پی) نے سیاحوں کو ریلیف دیتے ہوئے لاہور سائیٹ سیئنگ بس سروس کے کرایوں میں کیا گیا اضافہ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد ٹی ڈی سی پی نے عوامی مفاد میں کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی کی منظوری سے باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت لاہور بس سروس کے پرانے کرائے بحال کر دیے گئے ہیں۔

ادارے کی جانب سے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کرایوں سے متعلق نئی اپڈیٹ فوری طور پر تمام پلیٹ فارمز پر نافذ کی جائے تاکہ سیاحوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

ٹی ڈی سی پی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور سیاحت کے فروغ کو یقینی بنانا ہے، جبکہ سیاحتی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کیلئے ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔