افشاں رضوان :شہر میں آج سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے جبکہ دھوپ نے اپنے ڈیرے جما لیے ہیں، تاہم ہلکی ہواؤں کے باعث موسم معتدل محسوس ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج درجہ حرارت 17 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ بارش کا امکان صرف 10 فیصد ظاہر کیا گیا ہے۔
شہر میں ہلکی رفتار سے چلنے والی ہوائیں موسم کو خوشگوار بنائے ہوئے ہیں، جن کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ فضا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے، جس کے باعث موسم میں ہلکی خنکی برقرار ہے۔
دوسری جانب گزشتہ رات شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی بھی ہوئی، جس سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں موسم کے خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
ادھر فضائی آلودگی کے حوالے سے لاہور ملک بھر میں پانچویں نمبر پر ہے، تاہم صورتحال میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 86 ریکارڈ کیا گیا ہے۔