ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 10 کا میلہ سجنے کو تیار؛ افتتاحی تقریب 7 بجے ہوگی

پی ایس ایل 10 کا میلہ سجنے کو تیار؛ افتتاحی تقریب 7 بجے ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی ایس ایل 10 کا میلہ آج راولپنڈی میں سجے گا،افتتاحی تقریب شام 7 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی

معروف گلوکار تقریب میں پرفارم کریں گے

افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز آج آمنے سامنے ہوں گے  پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،پولیس نے ٹیمز کی سیکیورٹی کےلئے بھی پلان تیار کر لیا ہے

 اسلام آباد میں پی ایس ایل روٹس پرٹریفک جزوی طور پر معطل رہے گا اور 300 سے زائد اہلکار ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے تعینات ہوں گے۔مری روڈ سے سرینا اور فیض آباد آمدورفت بند رہے گی، ایکسپریس وے، مری روڈ، فیصل ایونیو اور سری نگر ہائی وے پر سکیورٹی انتظامات سخت ہیں جب کہ بلیو ایریا جانے والوں کیلئے ایچ ایٹ انڈرپاس کا استعمال ہوگا۔ٹریفک پولیس نے شہریوں کو سیکٹر آئی اور ایچ کیلئے آئی جے پی روڈ سے سروس روڈ اختیارکرنےکا مشورہ دیا ہے، اس کے علاوہ بری امام جانے والے نادرا چوک استعمال کرنے سکتے ہیں۔

شہری کرکٹ کی اس بہار سے لطف اندوز ہونے کو بے تاب ہیں