ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویساکھی پر 50 ہزار سکھ یاتریوں کی آمد کا اعلان، رمیش سنگھ

ویساکھی پر 50 ہزار سکھ یاتریوں کی آمد کا اعلان، رمیش سنگھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی42: صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال ویساکھی اور بابا گورو نانک کے جنم دن کے موقع پر دنیا بھر سے 50 ہزار سکھ یاتریوں کو پاکستان لایا جائے گا۔

صوبائی وزیر کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی دن میں 5 ہزار 800 سکھ یاتری بھارت سے پاکستان پہنچے۔ اس تعداد کو 50 ہزار تک لے جانے کے لیے تیز تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سردار رمیش سنگھ نے بتایا کہ یورپ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک سے بھی سکھ یاتریوں کو پاکستان لایا جائے گا۔ انہوں نے وفاقی حکومت، وفاقی و صوبائی اداروں کے مکمل تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ویزہ پراسیس کو نہایت آسان بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی سیاحت کو فروغ دینا نہ صرف بین المذاہب ہم آہنگی کا ذریعہ ہے بلکہ پاکستان کی مثبت تصویر دنیا کے سامنے لانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔