ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاروس کے ایوان آزادی آمد پر پرتپاک استقبال

وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاروس کے ایوان آزادی آمد پر پرتپاک استقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاروس کے ایوان آزادی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

 بیلاروس کے صدر الیگزینڈلوکاشینکو نے وزیراعظم شہباز شریف کا ایوان آزادی آمد پر استقبال کیا، اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

 بیلاروس کی افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم شہباز شریف کو سلامی دی۔

 اس موقع پر بیلاروس کے صدر الیگزینڈلوکاشینکو نے اپنے وفد کا وزیراعظم سے تعارف کرایا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر سے اپنے وفد کا تعارف کرایا۔

 وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، استقبالیہ تقریب میں پاکستان اور بیلاروس کے قومی ترانے بجائے گئے۔