چوروں نے عید کی چھٹیاں نہیں کیں، موٹر بائیک اڑانے کی فوٹیج سامنے آ گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان:  لاہور میں عید کے ایام میں بھی چوریوں کا  سلسلہ جاری رہا، یوں دکھائی دیا کہ چوروں کے ہاں عید کی چھٹیوں کا رواج نہیں ہوتا ۔

پولیس سٹیشن نواں کوٹ کے علاقہ میں چور شہری کاشف مختار کی موٹر سائیکل لے اڑے ۔ سٹی فورٹی ٹو نے موٹر سائیکل چرانے کی اس دلیرانہ واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی ۔

واردات عید کے روز 10 اپریل کی سہ پہر ڈیڑھ بجے سبزہ زار بی بلاک میں ہوئی۔ سی سی ٹی وی میں شہری کاشف مختار کی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی نظر آتی ہے ۔  اسی دوران موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان اطراف کا جائزہ لینے کے بعد موٹر سائیکل کے پاس آ جاتے ہیں ۔  ایک ملزم اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر اطراف کی نگرانی کرتا رہا جبکہ اس کے دوسرے ساتھی نے شہری کاشف کی موٹر سائیکل کا سائیڈ لاک توڑا ۔سی سی ٹی وی میں چور موٹر سائیکل دھکیلتا ہوا بھی نظر آتا ہے ۔ واردات مکمل ہونے پر دونوں ملزمان الگ الگ موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے ۔  دوسری جانب نواں کوٹ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔  پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے واردات میں ملوث ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے ۔