ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معصوم بچوں کے اغواء میں ملوث ملزم گرفتار

 معصوم بچوں کے اغواء میں ملوث ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس اور رینجرز نے معصوم بچوں کے اغواء میں ملوث ملزم محمدعمر کو  گرفتار کرلیا۔

کراچی میں پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کے اغوا میں ملوث ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس کی جانب سے اورنگی ٹاؤن کی قصبہ کالونی میں مشترکہ کارروائی کی گئی، جہاں معصوم بچوں کے اغواء میں ملوث ملزم محمد عمر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم قصبہ کالونی سے 4 سال کی بچی کو بہلا پِھسلا کر ساتھ لے جا رہا تھا، اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے بچی کو بازیاب کرا لیا گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ بازیاب کرائی گئی بچی کو اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے 4 بچوں کو اغوا کرکے ناظم آباد میں عمران نامی شخص کو فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔