ویب ڈیسک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر لیزلی سکینلون نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کینیڈاکے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
ملاقات میں بلاول بھٹو نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ۔ وزیر خارجہ نے پاکستان سے افرادی قوت کینیڈا کو فراہم کرنے کے حوالے سے بھی امید کا اظہار کیا۔