ویب ڈیسک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات وزارت خارجہ اسلام آباد میں ہوئی، ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایران سفارتی تعلقات کی بحالی خطے کے امن کیلئے انتہائی اہم ہے۔پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
وزیر خارجہ نے ملاقات میں سعودی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔