پاکستان کے بحرانوں کا واحد حل یہ ہے کہ آپ فوری استعفیٰ دیں، فواد چودھری

پاکستان کے بحرانوں کا واحد حل یہ ہے کہ آپ فوری استعفیٰ دیں، فواد چودھری
کیپشن: Fawad Choudhary, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ میں شہباز شریف سے کہتا ہوں پاکستان کے بحرانوں کا واحد حل یہ ہے کہ آپ فوری استعفیٰ دیں اور پاکستان میں انتخابات کی راہ ہموار کریں، آپ کا استعفیٰ ہی بحران کا حل ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قومی اسمبلی میں منظور ہونے والی قرارداد میں دستخط کرنے والے اراکین کے خلاف توہین عدالت اور 8 جعلی دستخطوں پر اسپیکر کے خلاف جعلی سازی کا مقدمہ کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اپنے انسانی حقوق کے ریکارڈ، آئین پر عمل درآمد کرنے، پاکستان کی معاشی صورت حال، انتظامیہ کے ریکارڈ پر انہیں تاسف کا اظہار کرنا چاہیے تھا، اس کے علاوہ انہیں رہنے کا کوئی دلیل نہیں ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرکے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے آپ کو نااہل کرنے کا انتظام کرلیا ہے اور آپ چند دنوں کے مہمان ہیں، اس لیے استعفیٰ دیں اور عام انتخابات کا اعلان کریں۔

Bilal Arshad

Content Writer