سابق ٹیسٹ کرکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

سابق ٹیسٹ کرکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پنجاب کے علاقے مریدکے میں ٹیسٹ کرکٹر قیصر عباس کے ماموں سید نسیم عباس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق سابق کرکٹر نسیم عباس نماز فجر کے لیے گھر سے نکلے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، رخمی کرکٹرت کو لاہور منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ سید نسیم عباس کی کسی سے دشمنی نہیں تھی، مقتول نے لواحقین میں 2 بیٹے، 2 بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹر لاہور ڈویژن کی طرف سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں۔