ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر سندھ بھی اپنے عہدے سے مستعفی  

Governor sindh resigned
کیپشن: Imran Ismail,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہوتے ہی توقع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے استعفوں کی لہر جاری ہے۔صبح پہلے عمران خان سمیت تحریک انصاف ارکان قومی اسمبلی نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

اس کے بعد خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان مستعفی ہوئے اور اب سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے بھی اپنا استعفا صدر مملکت کو بھجوادیا۔صوبہ پنجاب میں قائد ایوان کا مرحلہ باقی ہے۔ذرائع کے مطابق اگر حکومتی امیدوار چودھری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ منتخب نہ ہوئے تو پنجاب کے گورنر بھی مستعفی ہو سکتے ہیں۔